لاہور کی4 میگا پراجیکٹس پر پنجاب حکومت نے ہاتھ کھڑے کردئیے‘اضافی فنڈز کی عدم دستیابی پر کابینہ کمیٹی خزانہ کا انکار

پیر 19 فروری 2018 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) لاہور کی4 میگا پراجیکٹس پر پنجاب حکومت نے ہاتھ کھڑے کردئیے‘اضافی فنڈز کی عدم دستیابی پر کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے صاف انکار کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور کے 4 میگا پراجیکٹس کیلئے اضافی فنڈز کی عدم دستیابی پر کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے صاف انکار کر دیا ہے، کابینہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں مذکورہ منصوبوں کو شامل کر کے فنڈز دئییجائیں گے، ایوب چوک سے خیابان جناح روڈ سٹرکچر منصوبہ آئندہ مالی سال میں بنے گاایکسپو سنٹر سے رنگ روڈ سٹرکچر منصوبہ بھی آئندہ مالی کیلئے موخر کر دیا گیا، لاہور ملتان موٹر وے تا ملتان روڈ،بیدیاں روڈ کی توسیع کا منصوبہ بھی موخر کر دیا واضح رہے کہ چاروں منصوبوں کیلئے 24ارب روپے کا تخمینہ لاگت لگایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں