لاہور، مفتی محمود کانفرنس 22فروری کو منعقد ہوگی

پیر 19 فروری 2018 17:36

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) مفتی محمود کانفرنس دنیائے اسلام کی عظیم ہستی کی فقیدالمثال کاوشوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کا نام ہے، ان کا رائج کردہ دس نکاتی ایجنڈ ا آج بھی مسلم امہ کے سربراہوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مفتی عبدالرحیم رہنما جمعیت علماء اسلام سرگودھا نے کانفرنس کی تیاریو ںکے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میںکیا، انہوںنے کہاکہ سرگودھا میں جمعیت علماء اسلام کی قیادت میں اس عظیم ہستی کو 22فروری جمعرات بعد نماز عصر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کانفرنس کاانعقادعمل میںلایاجارہاہے ، مفتی محمود نے وزیر اعلی کے پی کے بننے کے بعداسلام کی اصل روح کواجاگر کیااورایسی تاریخ رقم کی جوتمام عالم اسلام کے سربراہوںکے لئے قابل تقلید ہے ، مفتی عبدا لرحیم نے مزید بتایا کہ کانفرنس کو تاریخی بنانے کیلئے تیاریا ں جاری ہیں اس کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ’سینیٹر مولانا حمد اللہ ’سمیت دیگر مرکزی رہنماء خطاب کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں