پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ،آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پیر 19 فروری 2018 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیراہتمام پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دومزید میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،آج (منگل)کے روز ایل آر سی سے اتفاق گراونڈ میں خان سپورٹس اور پنجاب کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔اس میچ میں اشرف بھٹی اورندیم فاروقی امپائرز جبکہ بلال احمد اسکورر ہوں گے ۔

جمعرات 22 فروری کو ریلوے کا رسن گرائونڈ پر مغلپورہ وائٹس اور فاران سپورٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اس میچ میں طارق سلمان اور عابد حسین امپائرنگ جبکہ شیر باز خان اسکورر کے فرائض انجام دیں گے ۔سیکرٹری ٹورنامنٹ کمیٹی شہباز علی کی طرف سے ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میچ کے وقت کا خاص خیال رکھیں تاکہ میچ بروقت شروع ہوسکیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ٹیموں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کا انتخاب ٹورنامنٹ کمیٹی کو فراہم کی گئی 20 کھلاڑیوں کی فہرست ہی سے کریں ۔فہرست کے باہر سے کھلاڑی کو شامل کرنے والی ٹیم کے خلاف ڈسپلنری کاروائی کی جاسکتی ہے ۔قواعد وضوابط کے مطابق حتمی 11 رکنی ٹیم میں دو انڈر 19 اور دو انڈر 23 کھلاڑیوں کو شامل کرنا لازمی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں