ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں77فیصد اضافہ خوش آئند صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘راجہ عدیل

جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سی20کروڑ15لاکھ سرمایہ کاری کی گئی، غیر ملکی سرمایہ کاری سے نئی انڈسٹریز سے ملکی برآمدات میں اضافہ تجارتی خسارہ کم ہوگا ‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 19 فروری 2018 17:34

ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں77فیصد اضافہ خوش آئند صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘راجہ عدیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے رواں مالی سال کے پہلی7ماہ جولائی تا جنوری کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 77فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 20کروڑ 15لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔سی پیک اور گوادر بندر گاہ کی تکمیل سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میںسرمایہ کاری کیلئے دلچسپی بڑھ گئی غیرملکی سرمایہ کاری سے ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے جس سے بے روزگار ی جیسے اہم مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ ملک بھر میںقائم خصوصی اقتصادی زونزاور ان میں بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعات کی فراہمی سے دنیا بھر کی معروف کمپنیوں اور سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے اور ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیز ی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے حکومت کاصنعتی لحاظ سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں