چینی نئے سال کی آمد پر پاک چین جوائنٹ چیمبرآف کامرس کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد

پیر 19 فروری 2018 15:17

چینی نئے سال کی آمد پر پاک چین جوائنٹ چیمبرآف کامرس کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاک چائنہ جوائنٹ چیمبرآف کامرس نے چینی نئے سال کی آمد کی خوشی میں چیمبر سے منسلک تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ۔تقریب کی صدارت پاک چائنہ چیمبر کے صدر ایس ایم نوید نے کی جبکہ سینیر نائب صدر ڈاکٹر اقبال قریشی ،چیمبرکی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ارفان محبوب اور رضوان نثار نے بھی چینی مہمانوںکو مبارکباد دی۔

تقریب کے دیگر شرکامیںء مسٹر اینڈ مسسز الٹن اور مسٹر احمد ماء نے بھی شمولیت اختیار کی ۔ ٓٓایس ۔ ایم۔ نوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستا ن اور چین کے مابین دوستانہ تعلقات کو مستحکم بنانے میںدونوں ممالک کے اراکین نے م-ثبت کردار اداکیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سی پیک، ون بیلٹ ون روڈ، اے آی آی بی، ایس سی او، اور برکس جیسے شاندار منصوبے پاکستان کی تاریخ میں شاندار حروف میں لکھے جائیںگے۔

(جاری ہے)

ایس ایم نوید نے آگاہ کیاکہ رواں سال پی سی جے سی سی آئی نے 8 صنعتی شعبوں کی نشاندہی کی جن میں فرنیچر، دستکاری،ٹیکسٹائل،کھاد،سیمنٹ، شیشے کا کام، توانائی اور دواسازی جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان شعبوں کی نشاندہی پی سی جے سی سی آئی نے مارکیٹ سروے کے بعد کی تاکہ یہ ادارہ ان شعبوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار بخوبی انجام دے سکے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر اقبال قریشی نے بھی چینی دوستوں سے اپنے خلوص کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی یقیناً دنیاء کے سامنے ایک شاندار مثال قائم کرے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ا ور چین کے روشن مستقبل کے حصول کے لئے دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشیں ایک اعلی معیار قائم کر چکی ہیں۔ ایس ایم نوید اور دیگر حکام نے پاکستان میں رہائش پذیر چینی بھائیوںکو پاکستانی عوام کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے تمام چینی مقیم اپنی بہادری ، ذہانت ، اور پر’جوش جذبات کی روح سے مزید تعاون کریں تاکہ ملک کی معاشی اور سماجی صورتِ حال میں بہتری آ سکے۔ تقریب کے آخر میں پی سی جے سی سی آئی کے ارکان کی جانب سے نئے سال کی آمد پر کیک کاٹا گیا اور چینی بھائیوں کو بہت سی دعائیں بھی دی گیئں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں