تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 19 فروری 2018 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب دانش سکولز میں دو کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے اور روزانہ کے اخراجات سمیت ٹھیکوں کی منظوری کا ریکارڈ ہی تیار نہیں کیا گیا جبکہ اٹک، حافظ آباد، مظفر گڑھ، راجن پور کے سکولز میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

سرکاری رپورٹس کے مطابق فنانشل رولز 2006 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوپن ٹینڈر نہ کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر جو کہ دانش سکول کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین بھی ہوتا ہے نے خلاف ضابطہ ٹھیکے دیئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں