پنجاب بھر میں ہفتہ بہبود آبادی کا آغاز

پیر 19 فروری 2018 15:16

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے سوموار کے روزپنجاب بھر میں ہفتہ بہبود آبادی منایا جارہا ہے اس دوران مختلف آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے عوام الناس میں چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانا مقصود ہے اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ اور صحت مندماں کی اہمیت سے متعلق عوام میںشعور اجاگر کرنا ہے اس حوا لے سے لبرٹی مارکیٹ چوک سے لیکر حسین چوک تک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ،واک کی قیادت نسرین نواز ممبر صو با ئی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کی اس موقع پر محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے متعلقہ افسران، سول سوسائٹی این جی اوز اور طلبا ء وطالبات کی کثیر تعدا دنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

محکمہ بہبود آبا دی پنجا ب کی تر جما ن کے مطا بق اسہفتہ کے دوران بہبود آبادی پروگرام کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کیلئے مختلف ایونٹس منعقد کئے جائیں گے جن میں شعور و آگاہی واکس ، ریلیاں ، فیملی ویلفیئر کلینکس ، انفارمیشن بوتھز، ڈاکو منٹریز ، سیمینارز ، کانفرنسز ، اور دیگر تقریبات کا اہتما م شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں