سماجی انصاف کا عالمی دن کل منایاجائیگا

پیر 19 فروری 2018 15:05

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن (ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس) کل 20 فروری برو ز منگل کو منایاجائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا جس میں اہم سیاسی ، دینی ، مذہبی رہنما ، ماہرین قانون ، دانشور، اہم صحافتی شخصیات ، حقوق انسانی کی تنظیموںکے عہدیداران خطاب کریں گے۔

اس موقع پر معاشرے میں سماجی انصاف کی اہمیت اور اس کی افادیت کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیاجائیگا۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 26نومبر 2007ء کو ہر سال 20فروری کو ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس کے انعقاد کی منظوری دی تھی جبکہ پہلی بار سماجی انصاف کا عالمی دن 20 فروری 2009ء کو منایاگیاتھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں