پائل خان نے صادق آباد میں اسٹیج ڈرامہ ’’ شعلے ٹو ‘‘ میں رقص پرفارمنس سے اپنا سکہ جما دیا

پیر 19 فروری 2018 13:03

پائل خان نے صادق آباد میں اسٹیج ڈرامہ ’’ شعلے ٹو ‘‘ میں رقص پرفارمنس سے اپنا سکہ جما دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ پائل خان نے صادق آباد میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’ شعلے ٹو ‘‘ میں رقص پرفارمنس سے اپنا سکہ جما دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پائل خان ان دنوں صادق آباد کے روہی تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ شعلے ٹو ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جہاں ان کی رقص پرفارمنس کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے بیحد سراہا جا رہا ہے ۔ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر یونس ملک نے بھی پائل خان کو مستقل کی نرگس قرار دیا ہے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نیلم چوہدری ، عروج خان ، کیف علی ، نیہا علی ، عروج خان ، رفاقت ناز ،اعجاز چٹا ، ظفر باوا اور پپو جواد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر یونس ملک اور پروڈیوسر اکرم خان ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں