شوبز میں کئی سال گزرنے کے باوجود بھی اپنی شناخت کیلئے جدوجہد میں مصروف ہوں ‘ فرحانہ مقصود

پیر 19 فروری 2018 13:03

شوبز میں کئی سال گزرنے کے باوجود بھی اپنی شناخت کیلئے جدوجہد میں مصروف ہوں ‘ فرحانہ مقصود
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) اداکارہ فرحانہ مقصود نے کہا ہے کہ شوبز میں کئی سال گزرنے کے باوجود بھی اپنی شناخت کیلئے جدوجہد میں مصروف ہوں ، اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرنا اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریل میں کام کیاہے مگر میں اپنے کام سے آج بھی مطمئن نہیں اور میرے نزدیک ابھی منزل کا حصول باقی ہے ،اداکاری کے ذریعے اپنی اصلی شناخت بنانے کی خواہش ہے کہ لوگ مدتوں فراموش نہ کر سکیں ۔

فرحانہ مقصود نے کہا کہ مجھے متعدد ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے مگر میں صرف اس ڈرامے کو ترجیح دیتی ہوں جس میں اداکاری کا مارجن ہو ۔ انہوں نے کہا کہ گلوکاری میرا پہلا شوق تھا مگر قسمت کی دیوی مجھے اداکاری کی طرف لے آئی اور گلوکاری کی نسبت مجھے اداکاری میں زیادہ شہرت ملی تاہم میں نے گلوکاری کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں