عمران خان کابشریٰ مانیکا کے ساتھ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 فروری 2018 23:08

عمران خان کابشریٰ مانیکا کے ساتھ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کرلی ہے،تحریک انصاف نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کردی گئی ہے۔تحریک انصاف نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہناہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی رخصتی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کابشریٰ مانیکا کے ساتھ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ترجمان نے مزید بتایاکہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح بھی آج ہی پڑھایا گیا ہے ۔عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی ہوگئی ہے اور رخصتی بھی ہوگئی ہے۔تاہم عمران خان اب اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں لیکن ان کے ہمراہ بشریٰ مانیکا نہیں ہیں۔عمران خان کی شادی کی تقریب میں عمران خان کے عون چوہدری پولیٹیکل سیکرٹری ،زلفی بخاری اور مفتی سعید عمران خان کی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں