چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےبشریٰ بی بی سے تیسری شادی کر لی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 فروری 2018 22:53

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےبشریٰ بی بی سے تیسری شادی کر لی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کرلی ہے، تحریک انصاف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی رخصتی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ عمران خان کابشریٰ مانیکا کے ساتھ نکاح مفتی سعید نے آج شام پڑھایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے نکاح کی تقریب لاہور میں بشریٰ بی بی کے گھر منعقد ہوئی۔ ترجمان نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی اور رخصتی کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نکاح کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

لیکن ان کے ہمراہ بشریٰ مانیکا نہیں ہیں۔ عمران خان اسلام آباد میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔جبکہ تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ تقریب نکاح میں عمران خان کے گواہان میں عون چوہدری اور زلفی بخاری شامل تھے۔ جبکہ مفتی سعید نے نکاح پڑھایا۔عمران خان کے نکاح کی تقریب میں ان کی بہنوں نے شرکت نہیں کی۔تاہم عمران خان نے اپنی بہنوں کوتیسری شادی کیلئے دعا کرنے کا پیغام بھیجا تھا۔

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی نکاح کی تصاویر میں مریم ریاض اورفرح بی بی کھڑی ہیں،فرح جو بشریٰ بی بی کی دوست بھی ہیں۔ تصویر میں مریم کے بھائی احمد وٹو کے بچے بھی موجود ہیں۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی تیسری شادی کی خبروں کی مسلسل تردید کی تاہم اب تحریک انصاف نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کرلی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عمران خان کی شادی آج نہیں بلکہ پہلے ہوچکی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں