پختونوں کو ملک بھر میں دہشتگر ،جھگڑالوں ہونے کا کہا جاتا ہے ، حقیقت اس کے بر عکس ہے ‘امیر مقام

،ہمیں پختون ہونے پر فخر ہے پختون ہی واحد قوم ہے جو پورے پاکستان میں موجود ہے ‘ مشیر وزیراعظم کا کنونشن سے خطاب

اتوار 18 فروری 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پختونوں کو ملک بھر میں دہشتگر د اور جھگڑالوں ہونے کا کہا جاتا ہے جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے پختون واحد قوم ہے جو کراچی ،کوئٹہ ،پشاور اور لاہور سمیت پاکستان کے دیگر شہروںمیں موجود ہے،ہمیں پختون ہونے پر فخر ہے ہم پختونوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے نشان حیدر حاصل کیا ہے ، پختون ہی واحد قوم ہے جو پورے پاکستان میں موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے ایوان اقبال میں پختون فلاحی تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر مقام نے کہاکہ پختونوں میں بے انتہاہ صلاحیت موجود ہے اور یہ بات انہوں نے ہر مقام پر ثابت کی جس کی مثال اسکوائش کے مایہ ناز کھلاڑی جہانگیر خان کی ہے جنھوں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیت سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔پختونوں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پختونوں کو ملک بھر میں دہشتگر د اور جھگڑالوں ہونے کا کہا جاتا ہے جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے ۔پختون واحد قوم ہے جو کراچی ،کوئٹہ ،پشاور اور لاہور سمیت پاکستان کے دیگر شہروںمیں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں