بینظیر بھٹو شہید قتل کیس میںنظر بند 6ملزمان کو (آج )ہائی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ کے سامنے پیش کیا جائیگا

اتوار 18 فروری 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید قتل کیس میںنظر بند 6ملزمان کو آج بروز ( سوموار ) لاہور ہائی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔سماعت کے دوران صوبائی نظر ثانی بورڈ ز نے ایڈ و کیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹرائل کورٹ نے چھ ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیا د پر بری کیا جبکہ وزارت داخلہ نے موقف اپنایا تھاکہ ملزمان انتہائی خطرناک ہیں اور انکی رہائی سے امن و امان میں خلل کا خدشہ ہے اور اسی بناء پر انہیں نظر بندرکھا گیا تھا۔ملزمان کی نظر بندی کی مدت 25فروری کو ختم ہورہی ہے جس کی وجہ سے وزارت داخلہ کی جانب سے نظر بندی میں تو سیع کی درخواست کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں