پورے ملک کی عوام نے پاکستان کی مستقبل کی سیاست کے رخ کا تعین کر لیا ہے،برجیس طاہر

شیخوپورہ کے تاریخی جلسے نے مخالفین کو مزید مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،عمران خان جیسے سازشی سیاستدانوں کو عبرت ناک شکست منتظر ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر

اتوار 18 فروری 2018 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نی شیخوپورہ کے کامیاب جلسے پر دئیے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے ملک کی عوام نے پاکستان کی مستقبل کی سیاست کے رخ کا تعین کر لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے کامیاب جلسوں اور ضمنی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی نے اس ا مر کو واضح کر دیا ہے کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے ، انہوں نے کہا کہ آج کے شیخوپورہ کے تاریخی جلسے نے مخالفین کو مزید مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کے اس بے لوث اعتماد کا سرمایہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے پاکستان اور پاکستان کی عوام کی خدمت کے ذریعے سے کمایا ہے اور اس لازوال سرمایے میں ہر گذرتے دن کے ساتھ بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو محمد نواز شریف پر بے پناہ اعتماد کیوں کر حاصل نہ ہوں کیوں کہ محمد نواز شریف نے پاکستان کے تمام صوبوں اور تمام شعبوں کو مضبوط کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی صلاحیت سے نواز کر پاکستان کے دفاع کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ناقابل تسخیر بنا دیا ، آج بھارت پاکستان کے خلاف چھپ چھپ کر وار اور سازشیں تو کر سکتا ہے لیکن نواز شریف کے اس احسان کے باعث بھارت پاکستان کے خلاف براہ راست کسی اقدام سے ڈرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کے لیے ایک معاشی لحاظ سے مضبوط پاکستان ناگزیر ہے اور اسی امر کو بھاپنتے ہوئے نواز شریف نے پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی باقابل تسخیر بنانے کے لیے سی پیک جیسے عظیم و شان منصوبے کا آغاز کیا جس پر آج تیزی سے کام جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2013 کے اندھروں اور معاشی بد حالی سے نکال کر روشنوں کے راستے پر لے جانے والے نواز شریف کو پاکستان کے عوام کسی صورت میں پاکستان کی سیاست سے دور نہ ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور عمران خان جیسے سازشی سیاستدانوں کے لیے پورے پاکستان میں ایک عبرت ناک شکست منتظر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سازشوں ، جھوٹے پروپیگنڈوں ، امپائر کے اشاروں ا ور نجومیوں کی پیشنگوئیوں پر بھروسہ کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ، انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس مسلم لیگ ن کا واحد سرمایہ اور بھروسہ پاکستان کے عوام ہیں جو آج ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہر ایک جلسے اور انتخاب میں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں اور محمد نواز شریف اور پاکستان کے عوام مل کے ترقی اور خوشحالی کے اس سفر کو آگے بڑھائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں