مجلس احراراسلام پاکستان کے رہنمائو ں کا ممتاز عالم دین حضرت مولانا رشید احمد لدھیانوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اتوار 18 فروری 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کی امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈاکٹر عمر فاروق ،میاں محمد اویس ،قاری امحمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ نے ممتاز عالم دین اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما حضرت مولانا رشید احمد لدھیانوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئی ن کی طویل دینی وتحریکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

احراررہنمائوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا رشید احمد لدھیانوی نے ایک طویل عرصہ مجلس احراراسلام کے ساتھ گزارا اور پھر جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے تاحیات متحرک رہے وہ علمائے لدھیانہ کی روایات کے امین تھے اور وضح داری ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی مولانا رشید احمد لدھیانوی نے جانشین امیر شریعت سید ابو معاویہ ابوذر بخاری ،مولانامفتی محمود اور مولانا عبداللہ درخواستی جیسی شخصیات کی معیت میں جدوجہد کے ساتھ وقت گزارا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے مولانا رشید احمد لدھیانوی کے فرزند مولانامحمد نعمان لدھیانوی سے فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جماعت کی جانب سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں