تحریک انصاف گراس روٹ کی سطح پر بھرپور طریقے سے ممبر سازی مہم شروع کرے گی ‘اعجاز چوہدری

کارکن ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں ، وارڈ کی سطح پر ممبر شپ کمیٹیاں قائم کی جائے گی ، جو گھر گھر جا کر ممبر بنائے گی

اتوار 18 فروری 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف گراس روٹ کی سطح پر بھرپور طریقے سے ممبر سازی مہم شروع کرے گی ، ممبر سازی مہم سے پارٹی گراس روٹ کی سطح پرمزید مضبوط ہو گی ، کارکن ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں ، وارڈ کی سطح پر ممبر شپ کمیٹیاں قائم کی جائے گی ، جو گھر گھر جا کر ممبر بنائے گی ۔

(جاری ہے)

این اے 127کے ممبر سازی کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیناپڑے گا،جس دن نواز شریف جیل میں جائیں گے اس دن قوم مٹھیاں بانٹیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری مافیا ملک کے لئے سیکورٹی رسک بن چکے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں ، تحریک انصاف ان حکمرانوں سے قوم کو نجات دلائے گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں