این ای122سے نواز لیگ ،پی پی پی اور جماعت اسلامی کے سینکڑوں رہنماؤ ں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

پی ٹی آئی مزید کامیابیاں حاصل کرے گی ‘صدر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کا عبدالعلیم خان کا شامل ہونے والے رہنماؤں سے خطاب

اتوار 18 فروری 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے این ای122میں اپنے سیاسی مخالفین کی سینکڑوں وکٹیں بیک وقت اڑاتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے اور نواز لیگ ،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی500کے لگ بھگ مقامی رہنما ؤں نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کی موجودگی میں اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے اور غیر مشروط طور پر عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں منعقد بہت بڑی تقریب میں این ای122کے صوبائی حلقے پی پی147کے نواز لیگ کے یوتھ ونگ کے صدر ڈاکٹر کاشف اعوان ، کونسلر یوسی118 طارق خان لالو ، یوسی وارڈ نمبر 1حاجی افتخار چاچا ،صدر یوتھ ونگ محمد عمر آفریدی ، صدر نواز لیگ ہوپ روڈ ذیشان اکبر خان ،صدر وارڈ نمبر 3مالک شاہ ،صدر وارڈ نمبر2قدرت اللہ شاہ ،عہدیدار وارڈ نمبر4امیر عباس نے نواز لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جبکہ جماعت اسلامی پی پی147کی یوسی172کے صدر ملک ریاض اور پیپلز پارٹی کے کونسلر وارڈ نمبر6افضل قریشی اور یوسی185سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں رضوان علی گجر،آغا طارق اور ملک محمد علی نے پیپلز پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ،اسی طرح سماجی کارکنوںعابد سعید ،حاجی نثار احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات میں اپنے سیاسی مستقبل کیلئے پی ٹی آئی کا انتخاب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی مزید کامیابیاں حاصل کرے گی اور ہر ذی شعور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ این ای122اور پی پی147میں ہمارا 15سال قبل کیا جانے والا ترقیاتی کام آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود ان علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس اور فری ڈسپنسریاں عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن میں کسی سیاسی وابستگی کے بغیر عوام کی بلا تفریق خدمت کی جا رہی ہے ۔

عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گی اور انشاء اللہ2018میں ان حلقوں میں صوبے بھر کی طرح بلا کامیاب ہو گا ،ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی147اور این ای122کے عوام دل و جان سے عبدالعلیم خان کے ساتھ ہیں کیونکہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ اولیت دی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں