محکمہ لائیو سٹاک میں شجرکارکی مہم کا آغاز،نسیم صادق سیکرٹری لائیو سٹاک نے فیلڈ ایریا اور دفاتر میں خود پودہ لگاکر مہم کا آغاز کیا

افسران اپنے متعلقہ اداروں میں پیلکن، شیشم اور نیم کے کم از کم دو دو پودے لگا کر شجر کاری مہم موسم بہار2018میں بھرپور حصہ لیں‘نسیم صادق

اتوار 18 فروری 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کے ویژن کے تحت سیکرٹر ی لائیوسٹاک نسیم صادق صوبہ بھر کے لائیو سٹاک سیکٹر کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے، پنجاب کو سر سبز بنانے، محکمہ کے ملازمین اور لائیو سٹاک فارمرز کو بہتر سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ فیلڈ سٹاف کے حوصلے بلند کرنے کیلئے اور محکمانہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق پنجاب بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔

اس سلسلہ میں مورخہ 17فروری 2018بروز ہفتہ انہوںنے ضلع وہاڑی کا دورہ کیا اور موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز ، سول یٹرنری ہسپتال اور سہولت سنٹر کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے سول ویٹرنری ہسپتال بورے والا میں اپنے ہاتھوں سے پیپل کا پودا لگا کر محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے اداروں میں شجر کاری مہم موسم بہار 2018کا باقائدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محکمہ لائیوسٹاک کے تمام ملازمین کے لیے ہدایات جاری کیں کہ درجہ چہارم تا گریڈ 20کے تمام آفیسران اپنے متعلقہ اداروں میں پیلکن، شیشم اور نیم کے کم از کم دو دو پودے لگا کر شجر کاری مہم موسم بہار2018میں بھرپور حصہ لیں۔

شجرکاری مہم کے سلسلے میں سیکرٹری لائیو سٹاک نے گزشتہ روز ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ضرار شہید روڈ لاہور کا دورہ کیا اور بکائن کا پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر عبدالروف اور ڈائیریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد اقبال اور دیگر افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے لینڈ سکیپنگ، پلانٹیشن، ہارٹیکلچر اور پھلواری کے کام کو سراہا اور اسٹیٹ آفیسر محمد لطیف بھلی اور تمام مالی حضرات کو شاباش دی اور خصوصی اعزازیہ کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر تعمیر سیکشن وزٹ کرتے ہوئے کنٹرکٹر کو سخت ہدایات جاری کیں کہ تعمیری عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ سکیل ایک سے چار کے ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر اور مرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے ہدایات جاری کیں کہ رہائش گاہوں میں تازہ ہوا ترسیل اور دھوپ کی پہنچ کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ صحت بخش اور توانا طرز زندگی سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں