اقوام متحدہ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالنے، امن فوج کی تعیناتی کیلئے آواز بلند کریں،طارق احسان غوری

اتوار 18 فروری 2018 19:20

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) یو تھ فورم فا ر کشمیر کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس طارق احسان غوری کی زیر صدارت ایوان کشمیر لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں یو تھ فورم فا ر کشمیرکے کنوئینرز اور یونین کونسلزکے چیئر مینوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے قتل عام پر شدید احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلح بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں پر اندھا دندھ فائرنگ سے نوجوان کشمیری حریت پسندوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ وادی کشمیر شہیدوں کے خون سے لہو رنگ ہو چکی ہے گھر گھر بھارتی مظالم جاری ہے۔ طارق احسان غوری نے کہا کہ کشمیر میں 8 لاکھ سے زاہد مسلح افواج کی تعیناتی کروڑوں کشمیری عوام کو جبرا-- زنجیروں میں جکڑ کر غلام بنانے کی سازش ہے ۔ طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم و جبر اور قتل و غارت بند کریں۔انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالے اور یہاں امن فوج تعینات کرنے کیلئے آواز بلند کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں