جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن کے بھائی انتقال کر گئے ، سرا ج الحق و رہنمائوں کا اظہار تعزیت

اتوار 18 فروری 2018 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن کے بڑے بھائی ظفر اقبال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری ، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، چوہدری محمد اسلم سلیمی، مولانا عبدالمالک ، سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم و دیگر قائدین اور کارکنان نے ظفر اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں