پنجاب میں725منتخب مراکز صحت میںتحفظ صحت کیمپس لگائے جا رہے ہیں،آٹھ لاکھ افراد کی سکریننگ کی جائے گی ‘خواجہ عمران نذیر

کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی، سی ،ٹی بی، ایڈز اورشوگر کے مفت تشحیضی ٹیسٹ اور سکریننگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے‘صوبائی وزیرصحت

اتوار 18 فروری 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ آج بروز ( سوموا ر ) سے پنجاب کے تمام اضلاع کے 725منتخب مراکز صحت میںتحفظ صحت کیمپس لگائے جا رہے ہیںان کیمپس میں تقریبا آٹھ لاکھ افراد کی سکریننگ کی جائے گی ،چھ روز جاری رہنے والے کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی، سی ،ٹی بی، ایڈز اورشوگر کے مفت تشحیضی ٹیسٹ اور سکریننگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، پنجاب حکومت عوام الناس کوصحت کی بنیادی سہولیات انکے گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

خواجہ عمران نذیرنے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی صحت کے تحفظ کے لیے قریبی مراکز صحت میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے کیمپس سے مستفید ہوں۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے سیکنڈہیلتھ ویک کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر علی جان خان اورمحکمہ صحت کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہیلتھ ویک منانے کا مقصد شہریوں کو مہلک بیماریوں کے ٹیسٹ اور ادویات کی مفت فراہمی کرنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ 12ارب روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس بی،سی،ٹی بی اور ایڈز کی ادویات شہریوں کو مفت فراہم کر رہا ہے۔ ٍ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام اضلاع کے سی ای اوز، ہسپتالوں کے ایم ایس خضرات اور دیگر افسران ہیلتھ ویک کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوششں کر یں اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔

انھوں نے کہا کہ ہیلتھ ویک کے دوران وہ سیکرٹری ہیلتھ کے ہمراہ مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے جبکہ محکمے کے اعلی افسران کو بھی مختلف اضلاع کی نگرانی پر مامور کیا گیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ تمام اضلاع میں ہیلتھ ویک کے حوالے سے لوجسٹکس ،ادویات اور ویکسینیشن فراہم کر دی گئی ہیںلہذا ہیلتھ ویک میں کسی قسم کی انتظامی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں