تمام بڑے شہروں میں دبئی طرز گارڈنز کو 301ملین روپے کی لاگت سے بہترین تفریح گاہ بنایا جائے گا ‘منشاء اللہ بٹ

تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں جدید ،اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا رقبہ تقریبا 2تا 3ایکڑ تک پر مشتمل ہو گا‘صوبائی وزیر بلدیات

اتوار 18 فروری 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی ورکروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں میں دبئی طرز گارڈنز کو 301ملین روپے کی لاگت سے پھولوںکا گہوارہ اور بہترین تفریح گاہ بنانے کے سلسلے میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر عمل پیر اہے ،اس سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میںدبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا رقبہ تقریبا 2تا 3ایکڑ تک پر مشتمل ہو گا۔

انہوںنے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں لوگوں کو بہترین ماحول اور معیار زندگی فراہم کر نے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے اس سلسلے میںلاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈ ویژنل ہیڈ کوارٹرزاور تمام ڈی جی پی ایچ اے دبئی گارڈن طرز پر پارک بنانے کے سلسلے میں جگہ اور لاگت کا تعین کر کے رپورٹ حکومت کو پیش جا رہی ہے۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ کہ تمام بلدیاتی افسران کو پابند کر دیا گیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء میونسپل سروسز پر فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ کریں اور جہاں کہیں اس بارے شکایت پائی جائے کو فوری دور کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ا ور ضرورت کے مطابق فلٹرز کوبھی تبدیل کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پینے کا پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ا سی لئے تمام واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں کی مکمل جانچ پڑتال اور مناسب مرمت بھی کی جائے۔موجودہ واٹر سپلائی ٹیوب ویلوں کو چالو حالت میں قائم رکھا جائے اور غیر چالو اور بیمار ٹیوب ویلوں کو جلد از جلد مرمت کرکے چالو حالت میں لایا جائے تاکہ ہر علاقہ کے لوگوں کو پینے کا پانی بروقت دستیاب ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے فوری طور پر لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دیا ہے جو صوبائی وزیر بلدیات کی سربراہی میں کام کرے گا۔ اس کمیشن کے دیگر 6 کو ممبران کو جو حکومتی کام سونپا گیا ہے اس کے مطابق صوبائی اسمبلی طارق محمود باجوہ اورمحمد نواز خان ٹریثری سائیڈ کے معاملات اور کاشف علی ملک ایڈووکیٹ اورمسمات فوزیہ وقار کی کیٹگری ٹیکنو کریٹ ہو گی،سردار علی زازا اپوزیشن سائیڈ کی کیٹگری جبکہ سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو سیکر ٹری کمیشن بنایا گیا ہے۔

یہ کمیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کی سیکشن 123 پر عمل در آمد کرتے ہوئے ہر قسم کے مالی معاملات،چیکنگ اینڈ بیلنس اور دیگر معاملات کو یقینی بناتے ہوئے ہر بلدیاتی افسران کی کارکردگی اور کام کرنے کی صلاحیت و مالی معاملات کے استعمال بارے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں