بلاول بھٹو عمران خان کے نقش قدم پرچل رہے ہیں، آزاد علی تبسم

اتوار 18 فروری 2018 16:50

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عمران خان کے نقش قدم پرچل رہے ہیں، عمران خان کا سیاسی مستقبل نہیں ،عمران خان نے ہمیشہ جمہوریت کونقصان پہنچایا ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ میں حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، بلاول بھٹو اپنی حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں، انتشار، افراتفری اور دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیںاوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دھرناگروپ آج اپنی منفی سیاست کی بنا ء پر سیاسی میدان میں تنہا کھڑا ہے۔عوام کی فلاح کے منصوبوں کی تیزرفتار اورشفاف تکمیل پر شکست خوردہ عناصر کو تکلیف ہے ۔ ملک بھر میں توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور خوشحالی آئے گی۔ مسترد شدہ سیاسی عناصر نے گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران افراتفری، منفی اور الزامات کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اب یہ عناصر خائف ہیں کہ اگر توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں