مارچ کے پہلے ہفتے میں ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت 15 روپے کم ہو جائے گی ،‘ چیئرمین ایف پی سی سی آئی

اتوار 18 فروری 2018 16:20

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) مارچ کے پہلے ہفتے میں ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت 15 روپے کم ہو جائے گی جس سے گیس کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر آجائے گی‘ 11 مارچ کولاہور میں تیسری بین الاقوامی ایل پی جی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ‘ چیئرمین ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے ایل پی جی عرفان کھوکھر نے اے پی پی کو بتایا کہ ایل پی جی کانفرنس میں تمام سٹیک ہولڈرز شرکت کریںگے‘ انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمتوں میں نمایاں کمی سے ایل پی جی امپورٹ اور مقامی پروڈیوسرز پرائس برابرہوجائے گی جس سے صارفین کو ریلیف ملے گا‘غیر معیاری گیس سلنڈرز کے حوالے سے عرفان کھوکھر نے کہاکہ مارچ میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں ایک قرارداد لائی جائیگی جس میں غیر معیاری سلنڈروں کی تیاری اورخریدوفروخت کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائیگا تاکہ مستقبل میں سلنڈر پھٹنے کے واقعات سے بچا جاسکے اور معصوم جانوں کا ضیاع نہ ہو‘انہوں نے مزیدبتایاکہ اس وقت گوجرانوالہ میں400فیکٹریاں غیر معیاری سلنڈر بنا رہی ہیں،اس سلسلہ میں ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 22 فروری کومنعقد کیا جارہا ہے تاکہ غیر معیاری سلنڈرز کی تیاری کوروکنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جاسکے‘ عرفان کھوکھر نے کہاکہ عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا‘ انہوں نے کہاکہ وہ گیس امپورٹرز کے تحفظات کو متعلقہ فورمز پرپہنچائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ ایل پی جی کانفرنس میں ایک قرارداد بھی لائی جائیگی جس میں سائینیچر بونس اور پریمیئم سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائیگا جس سے سٹیک ہولڈرز کی اکثریت محروم رہ جاتی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں