زینب کے سفاک مجرم کو کیفر کردار کو پہنچا کر جلد از جلد مقام عبرت بنایا جائے ‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 18 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ننھی معصوم زینب کے سفاک مجرم کو کیفر کردار کو پہنچا کر جلد از جلد مقام عبرت بنایا جائے اور اسے پھانسی پر لٹکانے کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ ایسی سفاکانہ حرکت نہ کرے۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ درندہ عمران کو سخت سزا اور تشہیر سے مجرمانہ ذہنیت کے لوگ عبرت پکڑیں اور ایسے گھنائونے جرائم سے اجتناب کریں۔

کج فطرت لوگوں کو سزا کا خوف ہی ارتکاب جرم سے روکتا ہے۔ اس مقدمے کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت ہوئی اور فیصلہ عدلیہ کا قابلِ تحسین اقدام ہے اگر ایسے مقدمات اسی سرعت کے ساتھ قانون کے تقاضے پورے کر کے نمٹائے جاتے رہے تو اس سے جرائم، بے باک معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، انصاف میں تاخیر سے جہاں انصاف سے انکار کا تصور پختہ ہوتا ہے وہیں عمران علی جیسے سفاک مجرموں کو جرائم کی دنیا میں کھیل کھیلنے کا بھی موقع ملتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں