ٹیکس دینے والے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ‘ عرفان اقبال

ٹیکس ریٹ زیادہ ہونے سے ملک میں ٹیکس کلچر کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے ‘چیئرمین پیاف

اتوار 18 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکسیشن نظام میں اصلاحات لائے بغیر ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا ، پاکستان میں ٹیکسوں کے ریٹ کافی زیادہیں جس سے ملک میں ٹیکس کلچر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ،حکومت آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں کے ریٹ کم کر کے سنگل ڈیجٹ تک لائے جس سے ٹیکس کلچرکی حوصلہ افزائی ہوگی ، ٹیکس کی بنیاد کو وسعت ملے گی اور ملک کے ٹیکس ریو نیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔

اشیاء و خدمات کی پیداواری لاگت بھی کم ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکس دینے والے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔حکومت ٹیکس نظام میں ضروری اصلاحات لانے کی کوشیش کرے اور ٹیکس نظام کو چھوٹے تاجر کے لئے پر کشش وآسان بنائے۔پیچیدہ ٹیکسیشن نظام و دیگر مسائل کے حل کے لئے بزنس کمیونٹی کو اپنا کاروبار بند کر کے مختلف دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہوتے۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا بزنس کمیونٹی معاشی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ ٹیکسز سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے متعلقہ اداروں پرمسائل کے فوری حل کے لئے زور دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں