حقیقی احتساب ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے حکمرانوں کی چیخیں نکل رہی ہیں ‘یاسمین راشد

حکمرانوں پر سنگین جرائم میں ملوث ہے ، نیب میں درجنوں مقدمات قائم ہے ،ْبچنا نا ممکن ہے ‘مرکزی رہنما تحریک انصاف

اتوار 18 فروری 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکز ی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکمران خاندان سنگین جرائم میں ملوث ہے ، نیب میں درجنوں مقدمات قائم ہے اب بچنا نا ممکن ہو چکاہے ، اب ساری زندگی جیل میں گزارے گا کیو نکہ انہوں نے عوام کی امانت میں خیانت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ لوٹ مار ، کرپشن ،فراڈ اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، پاکستان اور نواز شریف اب اکٹھے کبھی بھی ساتھ نہیں چل سکتے ، جعلی مینڈیٹ پر اقتدار پر قابض نا اہل حکمران ٹولے کے دن گنے جا چکے ہے احتساب عدالت پر (ن) لیگ کی وزراء فوج ظفر موج ٹرائل میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی احتساب ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے جس کے باعث حکمرانوں کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہے ، قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہچانے اور عوام کا خون چوسنے والوں کا انجام قریب ہے اس لیے وہ اپنا بوریا بستریا باندھ لیں جیل انکا انتظار کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈمی وزیر اعظم خاقان عباسی اور وزراء عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے تنخواہ لیتے ہے لیکن نوکری اور کرپشن کا دفاع نواز شریف کی فیملی کا کرتے ہے، نواز شریف کے مداریوں کی اصلیت قوم کے سامنے ا ٓچکی ہے ، دھمکیوں اور استعفیٰ دینے کا وقت گزر چکا ہے اب تو قوم کرپٹ ٹولے کا احتساب او ر لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کی وصولی چاہتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں