تبدیلی کے نام پر بار بار موقف بدلنے والوںکا سیاسی کیریئر داؤ پر لگ گیا ہے‘اعجاز شفیع

ہم نے عوامی خدمت میں نام کمایا ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے بہتان اور الزام ترشی میںنام گوایا

اتوار 18 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر بار بار موقف بدلنے والوںکا سیاسی کیریئر داؤ پر لگ گیا ہے،فساد انتشار کی سیاست میں مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوتا ،ہم نے عوامی خدمت میں نام کمایا ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے بہتان اور الزام ترشی میںنام گوایا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت ایسے عناصرکوبہت مہنگی پڑے گی۔

(جاری ہے)

آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا 2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے اکٹھے بیٹھنے پر مجبور ہیں،۔نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے،۔ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔ نواز شریف کا خوف ان کے مخالفین کو کھائے جا رہا ہے۔ عمران چار سال سے رو رہے ہیں اور روتے ہی رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں