لاہور ہائیکورٹ کے 5سینئر جج خصوصی عدالتوں کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج مقرر

اتوار 18 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے پانچ سینئر ججز کوخصوصی عدالتوں کا مانیٹرنگ اور ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کردیا گیا ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی کی منظوری سیایڈمنسٹریٹوججزکی تشکیل نو کی گئی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار محمد شمیم خان احتساب عدالتوں، سپیشل کورٹ سینٹرل، اینٹی کرپشن کورٹ، سیشن کی کریمنل اور سول کازز کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج ہوں گے۔

(جاری ہے)

جسٹس مامون رشید شیخ سپیشل کورٹس کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی سمگلنگ کورٹس، بینکنگ کورٹس، سپیشل کورٹ بینک جرائم اور چائلڈ کورٹس کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جسٹس محمد فرخ عرفان خان سپیشل کورٹ سینٹرل پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل، اینٹی کلچرل پراپرٹی ٹربیونل اور فیملی کورٹس کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج ہوں گے۔ جسٹس محمد قاسم خان پنجاب لائیو سٹاک ٹربیونل، پنجاب ریونیو اپیلٹ ٹربیونل، ایل ڈی اے ٹربیونل اور لیبر کورٹس کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کیے گئے ہیں۔جبکہ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کنٹرول آف نارکوٹکس کورٹ، کنزیومر پروٹیکشن کورٹس اور ڈرگ کورٹس کے مانیٹرنگ و ایڈمنسٹریٹو جج ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں