سینئر اداکارساجد حسن کی ہیئر ٹرانسپلانٹ کیوجہ سے زخمی سر کی سرجری

اتوار 18 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) سینئر اداکارساجد حسن کی ہیئر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے زخمی سر کی سرجری ہوئی ہے۔ معروف اداکار ساجد حسن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے بعد ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا تھا کہ کس طرح ہیئر ٹرانسپلانٹ کرانے کی وجہ سے وہ شدید تکلیف کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

غیر معیاری ہیئر ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے ان کے سر کی جلد بری طرح سے زخمی ہوگئی تھی۔اب ساجد حسن نے اپنے ڈاکٹر کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ایک اورویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتا یا ہے کہ ضیا الدین یونیورسٹی ہسپتال میں ان کے سرکی سرجری کی گئی ہے اور ڈاکٹروں نے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے اور دوبارہ ان ایکشن نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں