عمران خان کی کرپشن کیخلاف جدوجہد سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ جہانگیر ترین

لودھراں کے عوام حکمرانوں سے سوال کر رہے ہیں2015ء میںاعلان کردہ ڈھائی ارب کاپیکج کہاں ہے ،جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 18 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف انتھک جدوجہد سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،لودھراں کے عوام حکمرانوں سے سوال کر رہے ہیں2015ء کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اعلان کردہ ڈھائی ارب کاپیکج کہاں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ اور ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی غلطیوں او رکوتاہیوں سے سبق سیکھا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں سیاسی مخالفین کے لئے میدان خالی چھوڑنے کی بجائے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان کی عوام میں پذیرائی کی وجہ سے حکمران اپنے اراکین اسمبلی کو عزت دینے پر مجبور ہوئے ہیں جسے ہم خوش آئند سمجھتے ہیں ۔جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور آئندہ عام انتخابات میں مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں