’’ زکوٹا ‘‘کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار مطلوب الرحمن سپرد خاک

الحمرا آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے اہل خانہ کیلئے ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

اتوار 18 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) ڈرامہ سیریل عینک ولاجن میں ’’ زکوٹا ‘‘کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار مطلوب الرحمن کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدمقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اداکار مطلوب الرحمن جمعہ کی شب لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔نماز جنازہ میں ان کے عزیز و اقارب ، اہل علاقہ اور ڈرامہ سیریل عینک والا جن کے فنکاروں نے شرکت کی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی علاقہ فیروزوالا میں کی گئی ۔ الحمرا آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطا محمد نے مرحوم کے اہل خانہ کے لئے ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں