پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے ،صوبے میں اچھی طرز حکمرانی کو فروغ دیا ہے‘زمرد یاسمین

شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی بڑا چیلنج ہے ، ہم نے صوبے کے ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے‘سابق رکن اسمبلی

اتوار 18 فروری 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت، فنی تعلیم، انفراسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے اور صوبے میں اچھی طرز حکمرانی کو فروغ دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی بڑا چیلنج ہے اور ہم نے صوبے کے ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے ہم نے ایک بڑا پروگرام شروع کیا ہے، تاہم اس میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا ہے اورہمیں اس پروگرام میںدھچکا بھی لگا۔ لیکن ہم نے ہمت نہ ہاری ۔ کپیسٹی کے ایشوز صرف پنجاب کے نہیں بلکہ پورے پاکستان میں موجود ہیں اور انہیں حل کئے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ فلاح عامہ کے منصوبوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے کوالٹی ہیومن ریسورس ضروری ہے،ہمیں اپنی غلطیوں اورخامیوں کو تسلیم کر کے آگے بڑھنا ہے کیونکہ غلطیوں سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنے سے ہی مثبت نتائج ملتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ماضی کی حکومتیں گزشتہ 70 سالوں سے ’’سب اچھا‘‘ کا راگ الاپتی رہی ہیں اور حقائق کو نظرانداز کیا گیا ہے اوردعوے کیے گئے کہ یہاں دودھ اورشہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں