شریف خاندان کا لودھراں میں اکٹھ عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہونیکا واضح ثبوت ہے ‘مسرت چیمہ

عوام میں حقوق کا شعور اجاگر اورحکمرانوں کے اصل چہرے بے نقاب کرنا بڑی کامیابیاں ہیں‘ ممبر ایگزیکٹو کونسل

اتوار 18 فروری 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہے اور لودھراں میں شریف خاندان کااکٹھ اس کا واضح ثبوت ہے ، حکمران خاندان نے اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے خطرناک منصوبہ بندی کررکھی ہے جس کے حقائق جلد قوم کے سامنے آئیں گے ۔

حلقہ این اے 124کے دفتر میں خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے خوش فہمی میں مبتلا ہے ، ان کا مقدر اب اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہے جہاں انہیں قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دور اندیش لیڈر ہیں اور ان کی رہنمائی میں خیبر پختوانخواہ حکومت کی عوامی مفاد کی پالیسیاں ا س امر کاثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست سے سبق سیکھا ہے جبکہ دوسری جانب (ن) لیگ عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہے اور لودھراں میں شریف خاندان کا اکٹھ اس کا واضح ثبوت ہے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور اپوزیشن جماعت عوام میں اپنے حقوق کا شعور اجاگر کیا ہے اور حکمرانوں کے اصل چہرے بے نقاب کئے ہیں اور یہ ہماری بڑی کامیابیاں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں جیت کر آنے والے اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں کام نہیں کرائے جس کا عوام اپنے ووٹ کے ذریعے حساب لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں