امان اللہ دوبارہ علیل ہو گئے ،نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا

اتوار 18 فروری 2018 12:30

امان اللہ دوبارہ علیل ہو گئے ،نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)کامیڈین کنگ امان اللہ دوبارہ علیل ہو گئے جس کے باعث انہیں نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

امان اللہ کوگزشتہ دنوں بھی علالت کے باعث ہسپتال میں داخل کریا گیا تھا تاہم روبصحت ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی تھی ۔ سانس اور پھیپھڑوں کا عارضہ لا حق ہونے پر انہیں دوبارہ نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔فنکاروں نے حکومت امان اللہ کو سرکاری خرچ پر علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں