حکومت تجاوزات کی روک تھام کیلئے بھار ی جرمانے ، سخت سزائیں تجویز کرے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

مارکیٹوں میں تجاوزات کے باعث کاروبار تباہ ہو گیا ،بلا تفریق آپریشن شروع کیا جائے ‘ اشرف بھٹی کا مطالبہ

اتوار 18 فروری 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے حکومت سے تجاوزات کی روک تھام کیلئے بھاری جرمانے اور سخت سزائیں تجویز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرف فوری پیشرفت کی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نار کلی سمیت دیگر مارکیٹوں میں تجاوزارت کی بھرمار کی وجہ سے جہاں امن و امان اورٹریفک مسائل کا سامنا ہے وہیں ٹیکس دینے والے تاجروں کا کاروبار ہو کر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مطالبہ ہے کہ تمام مارکیٹوںمیں بلا تفریق آپریشن شروع کیا جائے جس کے لئے تاجرہر ممکن تعاون کریں گے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے آغاز سے قبل ایسے اقدامات تجویز کئے جائیں تاکہ یہ دوبارہ قائم نہ ہو سکیں ۔اس کے لئے نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ سخت سزائیں رکھی جائیں اوران پر بلا تفریق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات پیش کرنے کیلئے تاجروں کا وفد جلد وزیر بلدیات منشا اللہ بٹ اورلارڈ میئر لاہور کرنل مبشر جاوید سے بھی ملاقات کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں