حکومت نے رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے ریلیف پیکج کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دیں

اتوار 18 فروری 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) وزارت صنعت و پیداوار نے عوام کو رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے ریلیف پیکج کے لئے میں تیاریاں شروع کر دیں،رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے سپلائی کنندگان سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و پیداوار نے امسال آنے والے رمضا ن المبارک میں بھی عوام کو یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر صارفین کو اضافی معاشی ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔

خواہشمندسپلائی کنندگان سے کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو رعایت دینے کی تصدیق 10مارچ سے پہلے کر دیں۔رعایت دینے کی میعاد 20مارچ سے رمضان المبارک کے آخر تک ہو گی ۔ ماسوائے ٹیکسز کے قیمتوں میں 20مارچ سے رمضان المبارک کے آخر تک کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ معمول کے نرخوں پر تعین کا عمل عید الفطر کے فوری بعد ہوگا۔ سپلائی کنندگان کی شراکت مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زیادہ رعایت دینے کے ذریعے ممکن ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں