لاہور پریس کلب کے پروگرام" میری باتیں‘ میری یادیں"میں کالم نویس اور لائف ممبر سرفراز سید نے ا پنی یادیں تا ز ہ کیں،

سرفراز سید کی81 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، سینئر صحافیوں کی شرکت

ہفتہ 17 فروری 2018 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) لاہور پریس کلب کی سینئر صحافیوں کے ساتھ سلسلہ گفتگو " میری باتیں،میری یادیں" میں لائف ممبر ،کالم نویس اور سینئر صحافی جناب سرفراز سیدنے شرکت کی اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی یادیں تازہ کیں۔ تقریب میں سر فراز سید نے سینئر صحافیوں کے ہمراہ اپنی 81 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر صدر اعظم چوہدری، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، خزانچی احسان شوکت، ممبران گورننگ باڈی شاہنواز رانا، شاہد چوہدری، سابق صدر محمد شہباز میاں، سینئر صحافی چوہدری خادم حسین ، نعیم مصطفی، امجد عثمانی ،جواد رضوی، علامہ صدیق اظہر، بخت گیر چوہدری، صابر سبحانی، تاثیر مصطفی، میاں عارف ،حامد ریاض ڈوگر، ریاض بھٹی، حافظ وادود، حارث مرغوب، محمد علی، آصف سلطان، سمیت دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کی نقابت ممبر گورننگ باڈی شاہنواز رانا نے کی۔ سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے معزز مہمانان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پروگریسو گروپ نے 2016 ء سے سینئرز کو عزت دینے کا سلسلہ شروع کیا اور اسے قائم بھی رکھا ہے، انہوں اس مو قع پر کہا کہ جونیئرز کواپنے سینئرز کے تجربات سے استعفادہ کرنا چاہئے ،جناب سرفراز سید نے اپنی انتھک محنت اور دیانتداری کے باعث ترقی کی منازل طے کرکے آج صحافتی میدان میں خود کو منوایا ہے۔

صدر اعظم چوہدری نے سر فراز سید کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ شعبہ صحافت کا تاج ہیں، ہر ایک سے شائستگی سے پیش آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سرفراز سید جونیئر صحافیوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سابق صدرمحمد شہباز میاں نے کہا کہ سرفراز سید درویش صفت اور نفیس انسان ہے۔قلم کی حرمت کو کبھی اپنے مفادکی خاطر نہیں بیچااس لیے صحافت میں ہمارا سرفخر سے بلندہے۔

تقریب میں چوہدری خادم حسین، نعیم مصطفی، صابر سبحانی ،علامہ صدیق اظہر ،ڈاکٹر ایوب ندیم،ڈاکٹرکنول فیروز، حسن توقیر اورحسن مجنوں نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ سرفراز سیدانتہائی پروفیشنل صحافی ہیں ، محنت اور لگن سے صحافت کرتے ہیں اور انسانیت کیلئے کام کرتے ہیں،نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہیں ،صحافت میں لفظ اور تلفظ کو صحیح استعمال کرنے کا فن جانتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر پریس کلب کی جانب سے سرفراز سیدکو یادگاری شیلڈ اور پھول بھی پیش کئے گئے جبکہ مہمانوں کی چائے اور دیگر لوازمات سے تواضع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں