معلومات سے بھرے، 150سٹالز سے سجے رنگا رنگ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول کا آغاز

صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ ،چیئرمین اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے افتتاح کیا پہلے دن ہزاروں افراد کی شرکت، دن بھر غذائی مشاورت، فری ہیلتھ چیک اپ ، شام میں میوزیکل پرفارمنس پہلے دن کا اختتام پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی سے ہوا، آج مزیدمعلوماتی اور تفریحی پروگرام ہوں گے داخلہ، بچوں کی مفت تفریح ، ایکسپو سنٹر میں جاری فوڈ فیسٹیول میں فیملی تفریح کے بہترین انتظامات پر لاہوری خوش

ہفتہ 17 فروری 2018 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) معلومات سے بھرے، 150سٹالز سے سجے رنگا رنگ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ ، چئیرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عامر حیات ہراج اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کیا۔معلومات سے بھرے، 150سٹالز سے سجے رنگا رنگ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول میں پہلے دن ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

دن بھر غذائی مشاورت اورفری ہیلتھ چیک اپ جبکہ شام میں میوزیکل پرفارمنسز کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے دن کا اختتام پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی سے ہو۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول 2018 کا ایکسپو سنٹر میں افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں جہاں عام پبلک کو بغیر ٹکٹ رسائی اورداخلہ بالکل مفت تھا وہاںسٹوڈنٹس، بزرگ شہریوں کو کھانے پر25 فی صد رعائیت بھی ملی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اس دو روزہ فوڈفیسٹیول میںفوڈ انڈسٹری اور کھانے کھابوں سمیت 150سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں۔فیسٹیول میں پہلے دن ڈائیٹ پلان کی تیاری کے لیے ماہر غذائیت، فٹنس کی جانچ کے لیے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشنسٹس ڈیسک لگائے گئے جہاں ایک ہزار سے زائد لوگوں نے چیک اپ کروایا اور غذائی مشاورت لی۔ خواتین کے لیے کوکنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شمولیت کرنے والوں کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تمام شرکاء کو 10ہزار فی کس انعام دیا ۔

ظروف سازی اور بچوں کیلئے فن زون کا انعقا د بھی کیا گیا ہے۔اتوار کے روز بھی جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مہمانوں کوایک ہی چھت تلے دیسی اور ولائتی ذائقوں کا حسین امتزاج میسر ہے۔فوڈ فیسٹیول کے پہلے دن کا اختتام پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی سے ہوا جس میں آج مزیدمعلوماتی اور تفریحی پروگرام ہوں گے۔تمام شرکاء کے مفت داخلے اور بچوں کی مفت تفریح کے ساتھ رنگا رنگ فیملی تفریح کے بہترین انتظامات پر لاہوری خوش ہیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں