ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن نے شہید ہونے والے سب انسپکٹر محمد ریاض کی فیملی کو گھر کی چابیاں حوالے کیں

ہفتہ 17 فروری 2018 22:33

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) لاہور پولیس کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے بنائی گئی ’’ایس ایم ایس سروس ویلفیئر آئی ‘‘کے ذریعے شہداء ‘ دوران سروس وفات پانے والے اور میڈیکل گرائونڈ پر ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے ورثاء کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ شہید ہونیوالے سب ا نسپکٹر محمد ریاض کی فیملی کو گھر کی چابیاں دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او آفس میں دوران ڈیوٹی ارفع کریم ٹاورفیروز پور روڈ کے قریب بم دھماکے میں شہید ہونیوالے سب انسپکٹر محمد ریاض کی فیملی کو گھر کی چابیاں دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن رانا ایاز سلیم نے گھر کی چابیاںان کی فیملی کے حوالے کیں۔اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے کہا کہ لاہور پولیس کے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور لاہور پولیس اپنے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتی ہے اور ان کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اُنہوں نے ویلفیئر آئی کے سٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ پولیس اہلکاروں کی بیوگان سے رابطے میں رہیں اور ان کی ہر طرح سے امدادو راہنمائی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں