نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت پولیس کی کارروائیاں

ہفتہ 17 فروری 2018 22:33

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت تمام ڈویژنل ایس پیزکو مختلف ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر ، ڈاکوئوں ، چوروںاور سماج دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔ جس کی روشنی میں تمام ڈویژنز میںجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کر کے 19 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا اور ان سے 10 کلوگرام چرس اور 109 بوتل شراب برآمد کی گئی جبکہ قمار بازی کرنے والوں کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ٹکڑی کی رقم56360روپے برآمدکی گئی اور 2 ڈکیت گروہوں کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹے ہوئے ایک لاکھ 10 ہزار روپے، قیمتی اشیاجبکہ ناجائز اسلحہ کے 5 ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 5 پستول قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اسی طرح لاہورپولیس نے 6 انتہائی سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں