وزیراعلیٰ کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کے باہر نومولود بچی کے جنم لینے کے واقعہ پر سخت ایکشن

ہسپتال کے ایم ایس ، ویمن میڈیکل افسر اور متعلقہ عملے کو فوری طو رپر معطل کرنے کا حکم

ہفتہ 17 فروری 2018 22:33

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال ،گجرات کے باہر نومولود بچی کے جنم لینے کے واقعہ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس کو فوری طو رپر معطل کرنے کا حکم دیاہے - وزیراعلی نے خاتون کو بروقت علاج معالجے کی سہولت فراہم نہ کرنے پر ویمن میڈیکل افسر اور متعلقہ عملے کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا ہے اوران کے خلاف قواعد وضوابط کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے -وزیراعلی نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی ہر پہلو سے واقعہ کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ وزیراعلی کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں