اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم اسحاق حرکت قلب بند ہو نے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے

جنرل ہسپتال کی فضا سوگوار ، نماز جنازہ میں ہر شخص کی آنکھ پر نم ، رسم قل آج اوکاڑہ میں ہو گی ڈاکٹر خرم اسحاق کی اچانک وفات سے ہم انسانیت کی خدمت سے لبریز شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں : پرنسپل پی جی ایم آئی

ہفتہ 17 فروری 2018 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) اسسٹنٹ پروفیسر آف نیورو سرجری جنرل ہسپتال ڈاکٹر خرم اسحاق رضائے الہی سے حرکت قلب بند ہو نے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح ادارے میں پھیل گئی۔ نہ صرف سینئر پروفیسرز بلکہ زیر تربیت نوجوان ڈاکٹرز ، نرسز و پیرا میڈیکس اور دیگر ملازمین بھی افسردہ ہو گئے۔

ہسپتال کی فضا بھی سوگوار دکھائی دی ۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم اسحاق کا شمار انتہائی محنتی ،شفیق اور کمیٹڈ معالجین میں ہو تا تھا ۔ انہیں ہفتہ کی سہہ پہر کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اوکاڑہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے شخصیات نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی اور بعد ازاں انہیں سپر د خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہر آنکھ پر نم دکھائی دی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل آج اتوار کی صبح 9بجے 23-C، ماڈل کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر خرم اسحاق کی اچانک وفات سے ہم ایک انتہائی فرض شناس اور اپنے کام کے ماہر انسانیت کی خدمت سے لبریز شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں ۔ اللہ تعالی ان کی منزلیں آسان فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرو جمیل دے ۔بلا شبہ ان کے انتقال سے پیدا ہو نے والا خلا ایک عرصہ تک پر نہیں ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں