مظہر محمود صدیقی کے والد انتقال کر گئے، سراج الحق و دہنمائوں کا اظہار تعزیت

ہفتہ 17 فروری 2018 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) جماعت اسلامی پاکستا ن کے نائب ناظم مالیات مظہر محمود صدیقی کے والد لاہور میں وفات پا گئے ۔ مرحوم کچھ دنوں سے علیل اورزیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، اسداللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری ، ناظم مالیات بشیر احمد عارف ، ناظم تنظیم رشید احمد اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے مظہر صدیقی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور مرحوم کی مغفرت او ر پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔

سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی ملک میں غلبہ دین کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں