نواز شریف، اسحاق ڈار نے ملکرآئندہ نسلوں کو مقروض کیا‘خرم نواز گنڈا پور

’’چور ٹبر‘‘نے لودھراں میں اس طرح ’’لڈیاں‘‘ ڈالیں جیسے نااہلی کا فیصلہ واپس ہوگیا نجی ایئر لائن کے مالک کامیاب بزنس مین وزیر اعظم عباسی پی آئی اے بیچنے پر بضد کیوں ہیں

ہفتہ 17 فروری 2018 20:03

نواز شریف، اسحاق ڈار نے ملکرآئندہ نسلوں کو مقروض کیا‘خرم نواز گنڈا پور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام کے ہر گھر کے دروازے تک انصاف پہنچانے کے دعویدار نواز،شہباز بتائیں شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کے دروازوں پر انصاف کب دستک دے گا جس دن شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف ملا وہ نوازشہباز اور حواریوں کی زندگی کا آخری دن ہوگا۔

وہ گذشتہ روز عوامی تحریک کے رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ’’چور ٹبر‘‘نے لودھراں میں اس طرح ’’لڈیاں‘‘ ڈالیں جیسے ضمنی الیکشن نہیں جیتا بلکہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ واپس ہوگیا، نااہل ٹولہ یاد رکھے جب تک لوٹی دولت واپس نہیں آئے گی یہ نا اہل ہی رہیں گے، نواز شریف اور اسحاق ڈار نے ملکرپاکستان کے آئندہ پیدا ہونے والے بچوں اور نسلوں کو بھی مقروض کیا، کشکول توڑنے کے دعویداروں نے غریب کی کمر توڑ دی، یہ مجرم اب جاتے جاتے پی آئی اے کو بھی مسلم کمرشل بنک کی طرح ’’حسب منشا‘‘ اونے پونے بیچنا چاہتے ہیں اورہزاروں ملازمین کے چولہے بجھانا چاہتے ہیں،خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ عوامی تحریک نواز حکومت کی معاشی ناکامیوں پر حقائق نامہ جاری کرے گی اور ان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے لائے گی، انہوں نے کہا کہ اپنی نجی ایئر لائن کو منافع بخش بنانے والے کامیاب ترین بزنس مین وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پی آئی اے کو فروخت کرنے پر بضد کیوں ہیں انہوں نے کہا کہ نواز حکومت اپنی مدت پوری کرچکی اب انہیں کوئی بھی نیا منصوبہ شروع کرنے یا کوئی ادارہ بیچنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے، یہ حساب کتاب کا وقت ہے، خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ نواز حکومت نے قوم کو قرضوں اور سود در سود کی ادائیگی اور کرپشن اور بدامنی کے تحفے دیئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں