جامعہ نعیمیہ کی اشاعت دین کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں‘ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی کی مفتی محمد حسین نعیمیؒ کی اہلیہ ،ڈاکٹر سرفراز نعیمیؒ ،تاجور نعیمی کی والدہ اورراغب حسین نعیمی کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 17 فروری 2018 19:58

جامعہ نعیمیہ کی اشاعت دین کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں‘ایاز صادق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی ایمپریس روڈتاجور نعیمی کے گھر آمد۔مفتی محمد حسین نعیمیؒ کی اہلیہ ،ڈاکٹر سرفراز نعیمیؒ ،تاجور نعیمی کی والدہ اورممبر اسلامی نظریاتی کونسل و ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی دادی جان کے انتقال پراظہار تعزیت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی ایمپریس روڈتاجور نعیمی کے گھر آمد۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی دادی کے انتقال پراظہار تعزیت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے انکی دادی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بڑے بزرگ اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہیں اور انکی بدولت ہی گھر میں رونق و قلبی سکون ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق نے کہا کہ ہم لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔آمین !۔انہوں نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ کے عشق مصطفی کے فروغ اور اشاعت دین کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں ۔مفتی محمد حسین نعیمیؒ کی تعلیمات سے پورا عالم اسلام مستفید ہو رہا ہے ۔

ڈاکٹر سرفراز نعیمیؒ کی شہاد ت دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک تحریک بنی ۔ڈاکٹر سرفراز نعیمیؒ کے لہو سے مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ختم نبوت ؐکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کا ختم بنوتؐ پر ایمان ہے اور اس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا ۔اس موقع پرڈاکٹر راغب حسین نعیمی ،تاجور نعیمی ،ایم پی اے ڈاکٹر عندلیب ،مفتی قیصر شہزاد ،ڈاکٹر فاریحہ ودیگرموجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں