وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار افسوس

ہفتہ 17 فروری 2018 19:50

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار افسوس
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ کے روز معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ پر گئے، اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مصدق ملک بھی ان کے ہمراہ تھے،وزیر اعظم نے عاصمہ جہانگیر کے اہلخانہ سے ان کی وفات پر اظہار افسوس اور تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مرحومہ کی انسانی حقوق اور قانون کے شعبہ کے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں