وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا بچوں کے ہردلعزیز فنکار منا لاہوری کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحوم بچوں کے ساتھ بڑوں میں یکساں مقبول تھے، زکوٹا جن آج بھی بچوں کے دلوں میں بستا ہے ‘شہبازشریف

ہفتہ 17 فروری 2018 19:47

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا بچوں کے ہردلعزیز فنکار منا لاہوری کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بچوں کے معروف ڈرامے عینک والا جن کے شہرت یافتہ فنکار منا لاہوری (مطلوب الرحمن) کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم منا لاہوری کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ منا لاہوری نے عینک والا جن میں زکوٹا جن کا کردار ادا کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

وہ بچوں کے ساتھ بڑوں میں یکساں مقبول تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈرامہ عینک والا جن میں مرحوم نے اداکاری کے بے مثال جوہر دکھائے اورزکوٹا جن آج بھی بچوں کے دلوں میں بستا ہے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں