شہبازشریف پرعزم لیڈر اور ریفارمر ہیں، گڈگورننس کے ذریعے نظام کو بہتر بنایا ہے، ڈاکٹر عشرت حسین

صوبے کی ترقی کیلئے شاندار اقدامات کے باعث مسلم لیگ (ن) کو 2013 میں کامیابی ملی، سابق گورنر سٹیٹ بینک

ہفتہ 17 فروری 2018 19:47

شہبازشریف پرعزم لیڈر اور ریفارمر ہیں، گڈگورننس کے ذریعے نظام کو بہتر بنایا ہے، ڈاکٹر عشرت حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنی کتاب کی تقریب رونمائی میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی کارکردگی کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنی گڈگورننس کے ذریعے نظام کو بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں، وہ قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی اچھی کارکردگی کے باعث مسلم لیگ (ن) کو 2013 کے الیکشن میں کامیابی ملی۔ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، سالڈویسٹ مینجمنٹ، انفراسٹرکچر ، توانائی اور دیگر شعبوں میں شہبازشریف کے منصوبے مثالی حیثیت رکھتے ہیں اور اربوں ڈالر کے منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کرنا ان کا بڑا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کے کرپشن کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں۔

ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ شہبازشریف ایک پرعزم لیڈر اور ریفارمر ہیں۔ لاکھوں اساتذہ کو پنجاب میں میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں کی استعدادکار بڑھا کر عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی کارکردگی دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے رول ماڈل ہے اور شہبازشریف کے انقلابی اقدامات کے دوررس نتائج سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں